لنکن لیگ کون کون سے پاکستانی کھلاڑیوں نے نیلامی کیلئے رجسٹریشن کروائی

کھلاڑیوں کی نیلامی 14 جون جبکہ ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 22 اگست 2023 تک ہوگا

کھلاڑیوں کی نیلامی 14 جون جبکہ ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 22 اگست 2023 تک ہوگا (فوٹو: فائل)

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں کھلاڑیوں کی نیلامی 14 جون کو ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 22 اگست 2023 تک ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں سری لنکا کے 14 کھلاڑی اور 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ راؤنڈ رابن مرحلے کے دوران تمام ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوں گی اور 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 500 سے زائد کھلاڑیوں نے نیلامی کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ؛ لیگز کے اثرات سے بچنے کی کوشش شروع

ہر فرنچائز کھلاڑیوں کی بولی کیلئے 5 لاکھ امریکی ڈالر رقم ادا کرے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لنکن پریمئیر لیگ میں رجسٹریشن کروائی گئی ہے ان میں شعیب ملک، عماد وسیم، وہاب ریاض، اعظم خان، محمد حسنین، افتخار احمد، امام الحق، زمان خان، عمر بن یوسف، میر حمزہ، عبداللہ شفیق، صہیب مقصود شامل ہیں۔ ، عامر جمال، فواد عالم، محمد نواز، وسیم جونیئر، شرجیل خان، قاسم اکرم، محمد عرفان، سہیل خان، انور علی، صائم ایوب، حارث سہیل، یاسر شاہ، عثمان قادر، رومان رئیس، شاہنواز دھانی، عمر اکمل، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، عثمان شنواری، سرفراز احمد، محمد حارث اور فہیم اشرف شامل ہیں۔


مزید پڑھیں: بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے

دوسری جانب لیگ کے آغاز سے قبل پانچوں ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کیلئے کچھ کھلاڑیوں کو پہلے سے سائن کرلیا تھا۔

  • کولمبو اسٹرائیکرز: بابراعظم، متھیشا پتھیرانا، نسیم شاہ، چمیکا کرونارتنے

  • دمبولا اورا: میتھیوز ویڈ، کوسل مینڈس، لونگی نگیڈی، اویشکا فرنینڈو

  • جافنا کنگز: ڈیوڈ ملر، تھیسارا پریرا، رحمان اللہ گرباز، مہیش تھیکشنا

  • کینڈی فالکنز: مجیب الرحمان، ونیندو ہسرنگا، فخر زمان، اینجلو میتھیوز

  • گال گلیڈی ایٹرز: شکیب الحسن، داسن شاناکا، تبریز شمسی، بھانوکا راجا پاکسے


 
Load Next Story