عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری
یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنو کے لیے منظور کی گئی ہے جو خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہوگا۔
ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے ۔
سات جون کو جاری عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کےلیے زرمبادلہ کی قلت رہی جب کہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے چار ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔