فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے انتخابات کی سرگرمیاں شروع
ایسوسی ایشن کو فعال کرنے اور اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی، فلمساز
پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں ان دنوں جاری ہیں فلم کے اہم مرکز لاہور میں اس سلسلے میں گزشتہ دنوں فلم پروڈیوسرز کا ایک اجلاس ہوا۔
جس میں آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں فیصلے کیے گئے، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ چئیرمین کراچی سے ہوگا جس کے لیے کراچی کے متعدد فلم پروڈیوسرز سے رابطے کیے گئے، موجودہ چئیرمین سید نور ،کامران چوہدری اور دیگر فلمسازوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو فعال کرنے اور اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرنا ہونگی۔
کیونکہ ایک طویل عرصہ بعد پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد رونقوں میں اضافہ ہوا ہے، اور لوگ بہت تیزی سے فلموں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، دوسری طرف کراچی میں ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں ابھی تک کوئی حکمت عملی طے نہیں کی گئی،کراچی سے وابستہ فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے انھیں ابھی تک اس سلسلے میں کوئی واضح اشارہ نہیں ملا اور نہ رابطہ کیا گیا لیکن اگر ہم سے بات چیت کی گئی تو پھر ہم اپنے رد عمل کا اظہار کریں گے۔
کراچی سے چئیرمین کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،جلد ہم کراچی کے فلم پروڈیوسرز کا اجلاس بلاکر کوئی فیصلہ کریں گے، کراچی کے ایک معروف فلم پروڈیوسرز نے نام نہ بتانے پر کہا کہ فلم پروڈیوسرز ایک ڈیڈ باڈی جو ایک عرصہ فعال نہیں ہے اتنے عرصہ بعد اچانک اس کے انتخابات کا خیال کیسے آگیا، اگر واقعی ایسوسی ایشن اس پر سنجیدہ ہے تو ہم بھی اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنائیں گے، اس وقت کیونکہ کراچی میں سب سے زیادہ فلمیں بن رہی ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ نئے لوگوں کو ساتھ ملاکر کوئی فیصلہ کریں ، کراچی کے فلم ساز جلد کراچی میں اجلاس کا انعقاد کریں گے۔