خواجہ آصف نے وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان میں معذرت کرلی

اساتذہ کی عزت کرتے ہیں، مگر یہ شعبہ بھی ملک کے باقی شعبوں کی طرح کرپشن سے پاک نہیں، وزیر دفاع کی وضاحت

(فوٹو: فائل)

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان میں معذرت کرلی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلرز سے متعلق ڈکیت کا لفظ استعمال کیاگیا تھا، جس کے خلاف وائس چانسلرز نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھا تھا۔


خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اساتذہ کی عزت کرتے ہیں، مگر یہ شعبہ بھی ملک کے باقی شعبوں کی طرح کرپشن سے پاک نہیں ہے۔ میرا تقریر میں کرپشن پر زور تھا مگر اس دوران میں وائس چانسلرز سے متعلق ڈاکو کہہ کر تجاوز کرگیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے جزیرے میں سے ایک تعلیمی ادارے بھی ہیں، اسی تناظر میں بات کی ۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مجھ تک تاحال وائس چانسلرز کا خط نہیں پہنچا، مگر میڈیا میں دیکھا ہے کہ مجھے خط لکھا گیا ہے۔ مجھے خط تو نہیں ملا مگر خواجہ آصف نے ازخود ہی معذرت کرکے اچھا کیا۔
Load Next Story