اسپیشل اولمپک گیمز پاکستانی دستے کا مختلف تاریخی مقامات کا دورہ

بچوں نے دیوار برلن کے ساتھ تصاویر بنوائیں

بچوں نے دیوار برلن کے ساتھ تصاویر بنوائیں (فوٹو: فائل)

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں کو برلن میں آرگنائزنگ کمیٹی کیجانب سے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کرایا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو دیوار برلن، جرمن پارلیمنٹ، فیوچرمیوزیم، مرکزی ریلوے اسٹیشن، برلن کے سب سے بڑے سینٹرل پارک اور اسپیشل بچوں کے اسکول لے جایا گیا، دیوار برلن کے دورے کے موقع پر اسپیشل بچوں کو 1961 میں تعمیر اور1990 میں گرائی گئی۔

دیوار برلن کے تاریخی پس منظر سے آگاہی فراہم کی گئی پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تاریخی دیوار کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔

فیوچر میوزیم کے دورے پر اگلے 30 سالوں بعد کے جرمنی کے حوالے سے تیار کئے جانے والے روبوٹس ودیگر جدید ٹیکنالوجی کو دیکھ کر ایتھلیٹس بہت متاثر ہوئے ورلڈ گیمز میں شریک پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایھتلیٹس کیلئے برلن کے سب سے بڑے تھیٹر میں آرائس گرینڈ شوکابھی اہتمام کیا گیا جس میں منتظمین نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے گیمز کے پس منظر اور 17 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

مزید پڑھیں: اسپیشل اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

اس موقع پر جرمنی کے ثقافتی رقص پیش کرنے فنکاروں کی پرفارمنس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے دریں اثناء میگا ایونٹ میں شریک قومی ایتھلیٹ جمعے سے اپنے ٹریننگ سیشنز کاآغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔
Load Next Story