وزیراعظم اور فضل الرحمان کی ملاقات ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت
مولانا فضل الرحمان نے بجٹ پر حکومت کو سراہا اور اسے عوامی قرار دیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی.
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے بجٹ 2023-24 میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے اذالے کے اقدامات کی شمولت کو سراہا۔
ملاقات میں جمیعتِ علماء اسلام کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔