سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، ز اہد محمود اور وسیم جونیئر کی سلیکشن مشکل دکھائی دیتی ہے، ذرائع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے(فوٹو: فائل)

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا، ٹیم میں چند نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں دو وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ نئے کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ اور عامر جمال فیورٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہیں۔

اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر میں سلمان آغا اور سعود شکیل لیے جائیں گے۔ البتہ زاہد محمود اور وسیم جونیئر کی سلیکشن مشکل دکھائی دیتی ہے ۔

محمد نوازاور ابراراحمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر ز میں سلیکشن کمیٹی شاہین آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ کو ترجیح دے گی۔
Load Next Story