بھارت مذہبی تقریب میں کھانا کھانے سے 300 افراد کی حالت خراب

کھانا کھانے کے بعد 300 لوگوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی

[فائل-فوٹو]

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر دوسا میں ایک مذہبی تقریب میں کھانا کھانے سے تین سو افراد بکی طبعیت بگڑ گئی ہے۔


دوسا کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سبھاش بلونیا نے بتایا کہ پچھر گاؤں میں رات کے وقت ایک مذہبی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 300 لوگوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام لوگوں کو منداور، مہوا، دوسا اور قریبی مراکز صحت میں علاج فراہم کیا گیا اور ان میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 15 افراد ابھی بھی اسپتال میں داخل ہیں۔
Load Next Story