ہیری بروک عجیب انداز میں وکٹ گنواکر پویلین لوٹ گئے
ہیری بروک نے گیندکو چھوڑنا چاہا لیکن وہ ان کے پیڈزسے لگ کر اچھلی پھر جسم سے ٹکراکر وکٹوں میں جالگی، یوں بیلز گرگئیں
ایشز سیریز کے ابتدائی میچ کی پہلی اننگز میں انگلش بیٹر ہیری بروک عجیب انداز میں وکٹ گنواکر پویلین لوٹ گئے۔
32 کے انفرادی اسکور پر حریف اسپنر ناتھن لائن کی گیند کو ہیری بروک نے چھوڑنا چاہا لیکن وہ ان کے پیڈز سے لگ کر اچھلی پھر جسم سے ٹکراکر وکٹوں میں جالگی، یوں بیلز گرگئیں، وکٹ کیپر الیکس کیری نے کیچ تھامنے کی کوشش کی تھی لیکن گیند خود ہی جاکر وکٹ سے ٹکراگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بین اسٹوکس کا رن آؤٹ میری غلطی تھی، ہیری بروک
یہ واقعہ اننگز کے 38 ویں اوور میں پیش آیا، بروک اور روٹ نے ففٹی شراکت بناکر ٹیم کا ٹوٹل 200 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،سابق کرکٹرز مارک ٹیلر اور رکی پونٹنگ نے بھی اسے عجیب و غریب آؤٹ قرار دیتے ہوئے بروک کو بدقسمت گردانا۔