تجارتی خسارہ 405 برآمدات 121 درآمدات 292 فیصد کم

پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ 43.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ 43.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ فوٹو: فائل

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 40.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12.1 فیصدکی کمی جبکہ درآمدات میں 29.2 فیصدکی شرح سے کمی ریکارڈکی گئی۔


پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں تجارتی خسارہ کا حجم 25.82 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.5 فیصدکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 43.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی میں تجارتی خسارہ کا حجم 2.128 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 48.6 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مئی میں تجارتی خساہ کا حجم 4.136 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Load Next Story