شام میں جھڑپیں جاری مزید 66افراد ہلاک اقوام متحدہ کے ایلچی کی ناکام واپسی

اقوام متحدہ کےایلچی کی فری سیریئن آرمی کےکمانڈرسے وڈیوکانفرنس، عرب ملکوں سے قابل عمل حل تلاش کرنیکی اپیل۔

اقوام متحدہ کے ایلچی کی فری سیریئن آرمی کے کمانڈرسے وڈیوکانفرنس،پوپ کی امن کیلیے دعا،عرب ملکوں سے قابل عمل حل تلاش کرنیکی اپیل، فوٹو: فائل

شام میں اتوارکوبھی تمام شہروں میں لڑائی جاری رہی جس میں کم ازکم66 افراد ہلاک ہوگئے۔


حلب میں اتوارکوشدیدترین لڑائی جاری رہی ،سرکاری فضائیہ نے شہری علاقوں پربمباری جاری رکھی جس میں صرف ایک علاقے میں 11افراد مارے گئے۔ عظیمیہ کے علاقے میں 17نامعلوم نعشیں بھی ملی ہیں۔ ادلیب کے قصبے کفراوائید میں ہیلی کاپٹرکی شیلنگ سے پانچ بچے اورایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اقوام متحدہ کے ایلچی لخدارابراہیمی ناکام دورہ کے بعد دمشق سے چلے گئے۔ فری سیریئین آرمی کے کمانڈر عبدالجبار الاوکیدی سے انہوں نے ویڈیوکانفرنس میں ملاقات کی ۔

کمانڈر الاوکیدی نے اس جنگ میں عالمی بے حسی کی شکایت کی اور اقوام متحدہ کے ایلچی کوبتایاکہ انہیں عالمی برادری سے کوئی امیدنہیں،ہمیں شکایت یہ ہے کہ جرائم پیشہ حکومت کے اقدامات کی بھی پردہ پوشی کی جارہی ہے۔ ان حالات میں فری سیریئین آرمی اوراقوام متحدہ کے ایلچی میں باضابطہ ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں۔دریں اثناء ایران کی فوج'' پاسدارانِ انقلاب'' کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انکے فوجی شام میں موجود ہیں۔تاہم ان کا کہناتھا کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایلیٹ فورس قدس فورس کے اہلکار بطور مشیر کام کر رہے ہیں۔ پوپ بینی ڈکٹ نے لبنان میں روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شام میں امن کی دعا کی ہے اورعرب ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلے کا کوئی قابل عمل حل تلاش کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story