ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا

فوٹو:فائل

رویت ہلال کمیٹی نے ذو الحجۃ 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 19 جون بروز پیر مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا۔


اسی طرح 19 جون کو اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد روایت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔
Load Next Story