قوم پاک فوج کے شہدا کا قرض نہیں اتارسکتی آصف زرداری

جب تک فوج کا عزم ہے کہ وہ ملک دشمنوں سے لڑتی رہے گی،سابق صدر

جب تک فوج کا عزم ہے کہ وہ ملک دشمنوں سے لڑتی رہے گی،سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدرآصف علی زرداری نے یومِ شہدا پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔


جنھوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم اس لیے زندہ ہے کیونکہ اس قوم کے ہیرو ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ قوم ان شہیدوں کا قرض نہیں اتار سکتی۔

سابق صدر نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کرنے پر انھیں خراجِ عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ انھیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ اچھائی برائی پر ضرور فتح مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فوج کا عزم ہے کہ وہ ملک دشمنوں سے لڑتی رہے گی اور شہادت کے لیے تیار رہے گی اس وقت تک دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستانی قوم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Load Next Story