بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 9 ہزار فی کس کل سے ملیں گے

90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، ادائیگی ملک بھر میں قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے، شازیہ مری

(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار روپے کی رقم کل سے ملنا شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئر پرسن بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بے نظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9 ہزار روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔


شازیہ مری نے کہا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مستحقین 9 ہزار روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے، جن بچوں کی حاضری 70 فیصد سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں اور کسی بھی شکایت کیلئے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔
Load Next Story