ویزے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران 12 پاسپورٹ، جعلی کینیڈین اور ترکش ورک ویزے برآمد کر لیے گئے ، ترجمان ایف آئی اے

فوٹو: ایکسپریس

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے ویزے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے خفیہ اطلاع پراسلام آباد کے سیکٹر جی 13 سے ملزم محمد آصف خان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان کے مطابق ملزم محمد آصف خان نے متعدد شہریوں سے کینیڈا امیگریشن کے نام پر پیسے بٹورے تھے اور ملزم خود کو غیر ملکی قونصل خانے کا ملازم ظاہر کرتا تھا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 پاسپورٹ برآمد کیے گئے، جبکہ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران بھی 12 پاسپورٹ، جعلی کینیڈین اور ترکش ورک ویزے برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابقملزم محمد آصف خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story