کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
سمندری طوفان بائپر جوئے کی باقیات اب بھی وسطی بھارتی راجستھان پر موجود ہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوئے کی اختتام کی جانب گامزن باقیات اب بھی وسطی بھارتی راجستھان پر موجود ہیں، ان کمزور اثرات کا مزید مشرق کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔
شہرکا موسم اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اتوار کو پارہ 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔
پیر اور منگل کو پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، دوپہر کے وقت مغربی (بلوچستان) اور شام کو جنوب مغربی (سمندری) سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب دوپہر کے وقت 55 تا 65 رہنے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔