دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے 3 طالب علم دریائے سندھ میں ڈوب گئے

طلباء کا تعلق نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد سے ہے اور وہ آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، ریسکیو 1122

فوٹو : فائل

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے 3 طالب علم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے طلباء کا تعلق نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد سے ہے اور وہ آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، تینوں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہانے گئے تھے۔


ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ طلبہ دریائے سندھ کے مقام پر اٹک خیر آباد پل کے قریب ڈوبے ہیں جنہیں دریا سے نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اسی طرح دریائے کابل میں پشتون گڑھی کے قریب 19 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے نکالا تب تک نوجوان ڈوبنے سے دم توڑ چکا تھا۔
Load Next Story