میٹرو ٹرین میں بالوں کو اسٹریٹنر سے سیدھا کرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل
لڑکی نے اسٹریٹنر چلانے کے لیے موبائل چارجنگ کے لیے لگائے گئے پاور آؤٹ لیٹ کا استعمال کیا
میٹرو ٹرین میں بالوں میں اسٹریٹنر استعمال کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی خواتین کے لیے مخصوص میٹرو ٹرین کی سواریاں اس وقت حیران رہ گئیں جب ایک لڑکی نے بیگ سے بالوں کو سیدھا کرنے والا اسٹریٹنر نکالا اور استعمال کرنا شروع کردیا۔ لڑکی ارد گرد کی پرواہ کیے بغیر اپنے بالوں کو سیدھا کرتی رہی اور اپنا کام سکون سے مکمل کیا۔
لڑکی نے اسٹریٹنر لگانے کے لیے میٹرو ٹرین میں موبائل اور لیپ ٹاپ کی چارجنگ کے لیے دئیے گئے پاور آؤٹ لیٹ کا استعمال کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کی حرکت پر ملے جلے جذبات کیا اظہارکیا ۔ ایک صارف نے کہا کہ دہلی میٹرو کی بات ہی الگ ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ لڑکی نے اپنے گھر کا بجلی کا بل بچایا۔ ایک اور صارف نے اسے عوامی مقامات پر اپنایا گیا منفی رویہ قرار دیا۔
لڑکی کی میٹرو میں اسٹریٹنر کرنے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔