مالک مکان کے انتقال کے بعد اس کے حق میں فیصلہ آگیا کرائے دار بے دخل

باغبان پورہ کے محمد بلال نے 1995 میں کرایہ داری کا معاہدہ کیا تھا

باغبان پورہ کے محمد بلال نے 1995 میں کرایہ داری کا معاہدہ کیا تھا

لاہور ہائیکورٹ نے 27 سال بعد کرایہ دار کو بے دخل کرکے مالک مکان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

مالک مکان محمد بلال کرائے دار سے مکان خالی کروانے کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ سائل کے انتقال کے بعد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالتوں کے کرایہ دار کے حق میں تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔


جسٹس انوار حسین نے بلال احمد کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے مطابق باغبان پورہ کے محمد بلال نے 1995 میں کرایہ داری کا معاہدہ کیا، موجودہ قانون کرایہ داری ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہے، میاں بلال کیخلاف بے دخلی کا دعوی خارج ہو چکا ہے۔

بلال نے 1999 میں رینٹ کنٹرولر کے پاس کرایہ دار کی بے دخلی کی درخواست دائر کی تھی جو خارج ہوگئی تھی۔
Load Next Story