افغان صوبے پکتیا میں نیٹو فورسز کی کارروائی 60 شدت پسند ہلاک

300 شدت پسندوں نے پاک افغان صوبے پکتیا کے ضلع زرک میں پاک افغان سرحد کے قریب آرمی کی بیس پر حملہ کیا، افغان حکام

نیٹو اور افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 60 شدت پسند مارے گئے. فوٹو؛ فائل

نیٹو فورسز نے افغان صوبے پکتیا میں کارروائی کر کے حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 60 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شدت پسندوں سمیت حقانی نیٹ ورک کے تقریبا 300 دہشت گردوں نے پاک افغان صوبے پکتیا کے ضلع زرک میں افغان سرحد کے قریب آرمی کی بیس پر حملہ کیا، نیٹو اور افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 60 شدت پسند مارے گئے جب کہ باقی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
Load Next Story