پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں باکسرعامرخان

اہلیہ اوروالدہ کو فائٹ سے ڈر لگتا ہے اس لئے وہ دیکھنے نہیں آتیں بس نماز اورقرآن پاک کی تلاوت کرکے جیت کی دعا کرتی ہیں

لوئس کلازو مجھ سے تھوڑا تجربہ کار ضرور ہے لیکن اللہ کی مدد اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے فتح میرا مقدر ہو گی، عامر خان فوٹو؛ فائل

پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ پیار کرنے والے پاکسانی ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ باکسر کے لئے ہر فائٹ اہم ہوتی ہے، 3 مئی کو لاس ویگاس میں امریکی باکسر لوئس کلازو کے خلاف اپنے ویلٹر ویٹ کریئر کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتا ہوں، لوئس کلازو مجھ سے تھوڑا تجربہ کار ضرور ہے لیکن اللہ کی مدد اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے کامیابی میرا مقدر بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، ایک سال تک رنگ سے باہر رہنے کے بعد لوئس کلازو سے مقابلے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔


عامر خان نے کہا کہ امریکا اوربرطانیہ سمیت پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ پیارپاکستانی کرتے ہیں۔ اہلیہ اور والدہ کو فائٹ سے بہت ڈر لگتا ہے اس لئے وہ فائٹ دیکھنےنہیں آتیں بس ہوٹل کے کمرے میں رہ کر نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کر کے میری جیت کے لئے دعا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوئس کلازو سے مقابلہ جیت کر اپنے گھر والوں، پاکستان سمیت پوری دنیا میں چاہنے والوں کو جیت کا تحفہ دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ 27 سالہ عامر خان نے اب تک 31 مقابلوں میں سے 28 جیتیں جن میں سے 19 میں حریف کوناک آوٹ کیا اور 3 مقابلوں میں عامر خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ عامر خان کے حریف 33 سالہ لوئس کلازو 39 میں سے 35 مقابلوں میں مخالف کو چت کر چکے ہیں۔
Load Next Story