کراچی میں ڈاکو ایک اور بینک کا صفایا کرکے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

راشد منہاس روڈ پر ڈاکو گارڈز کا اسلحہ چھیننے کےبعد بینک کےعملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے

رواں سال ڈاکوؤں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد بینکوں کا صفایا کردیا۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں آج پھر ڈاکو ایک اور بینک کا صفایا کرکے لاکھوں روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک کی برانچ میں داخل ہوکر گارڈز کا اسلحہ چھیننے کے بعد بینک کے عملے اور وہاں موجود کھاتے داروں کو یرغمال بنا کر چند منٹ میں لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جب کہ ڈکیتی کے بعد پولیس ہمیشہ کی طرح دیر سے پہنچی اور عملے کے بیانات قلمبد کرنےکے بعد قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

واضح رہےکہ رواں سال ڈاکوؤں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد بینکوں کا صفایا کردیا گیا تاہم پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صرف 2 بینک ڈکیتوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔
Load Next Story