جلاؤ گھیراؤ کیس ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر عدالت سے فرار
ایڈیشنل سیشن جج نے اسد عمر، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں
9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایچ ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئے اور فوری طور پر دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے۔
[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-20-at-3.29.18-pm-1687257335.mp4"][/video]
ان کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی جسے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں رہنما کسی طرح عجلت میں تیز تیز چلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے اور فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔