حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں مذاکرات کے لیے جگہ کا تعین ہوگیامولانا یوسف شاہ

دونوں کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ تین روز میں متوقع ہے۔رکن طالبان کمیٹی

دونوں کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ تین روز میں متوقع ہے۔رکن طالبان کمیٹی فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہےکہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے لیے جگہ کا تعین ہوگیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ 3 روز میں متوقع ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو حکومت کے ساتھ فوج کی حمایت اور تائید بھی حاصل ہے، قوم امن معاہدے کی طرف دیکھ رہی ہے،حکومت اور طالبان مذاکرات کو کامیاب بنائیں جب کہ امریکی اور بھارتی لابی مذاکرات کی ناکامی کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا آئندہ اجلاس کے لیے فریقین سے کہا گیا ہے کہ اپنے تمام مطالبات ڈرافٹ کی شکل میں پیش کریں۔

میجر(ر)عامر کی مذاکرات سے علیحدگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ کمیٹی سے مکمل تعاون کریں گے۔
Load Next Story