پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کو چلانے کے لیے یواے ای کے ساتھ معاہدے کی منظوری
کمیٹی نے فریم ورک معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی جسے حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا
کابینہ کی کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کو چلانے کیلیے حکومت پاکستان اور یواے ای کی حکومت کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی۔
کابینہ کی کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر بحری امور سید فیصل سبزواری اور دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پورٹ ٹرمینلز یو اے ای کو دینے کیلیے مذاکراتی کمیٹی قائم
کمیٹی نے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ مجریہ 1922کے تحت حکومت پاکستان اور یو اے ای کی حکومت کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی جسے حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بحری امور کے شعبہ میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔