ای سی سی آج فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ پالیسی سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غورکریگی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا
ای سی سی آج فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ پالیسی سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غورکریگی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس آج (بدھ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں حکومتی ایجنسیز کو فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ کرنے کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم، کے الیکٹرک کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی کا 173 ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اجلاس میں وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 56کروڑ 71 لاکھ، وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ ملازمین کے اخراجات کے لیے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے، وزارت داخلہ کی سمری پر رینجرز ہیلی کاپٹر کے مرمتی کام کے لیے ایک کروڑ 92 لاکھ روپے، وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔