کوئٹہ 30 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگلنگ کی کوشش ناکام
چینی کے 11 ہزار، یوریا کے 3 ہزار 537 بیگ اور نان کسٹم گاڑیاں برآمد
کسٹمز کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 30کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور 13کروڑ مالیت کے چینی کے 11 ہزار بیگ، ڈھائی کروڑ مالیت کے یوریا کے 3 ہزار 537 بیگ، 10 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور 2 ہزار 570 اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے۔
اسمگل شدہ سامان میں دیار لکڑی، غیر ملکی سگریٹس، ڈیزل، کپڑے کے علاوہ خواتین کے اسمگل سینڈلز بھی شامل ہیں۔