ایران میں زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک

زہریلی شراب پینے سے 140 سے افراد کی حالت غیر ہے

ایران میں زہریلی شراب پینے سے 140 سے افراد کی حالت غیر ہے؛ فوٹو: فائل

ایران میں ایک پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 140 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پارٹی صوبہ البرز میں ہورہی تھی جہاں شراب نوشی کے باعث 150 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی۔ جنھیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

دوران علاج 10 افراد نے دم توڑ دیا۔ مزید 10 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


تہران پولیس چیف نے کہا ہے کہ ہلاکتیں زہریلی شراب پینے کے باعث ہوئیں۔ گھریلو سطح پر شراب کی تیاری میں میتھانول کی جگہ ایتھنول کا سستا متبادل استعمال کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایران میں الکُحَل والے مشروبات کی تیاری اور استعمال پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر نقد جرمانے کے ساتھ کوڑوں کی سزا بھی دی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے گھریلو سطح پر شراب میتھانول سے تیار کی جاتی ہے لیکن میتھانول مہنگی ہونے کے سبب ایتھنول استعمال کیا جارہا ہے جو جان کے لیے خطرہ ہے۔

ایران کی فرانزک میڈیسن ایجنسی کے سربراہ کے مطابق گزشتہ برس 644 افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے تھے۔
Load Next Story