ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ’’ناانصافی‘‘ قرار دیدیا
اس پلان کا مخالف ہوں، اہم میچز باہر اور نیپال وغیرہ کے پاکستان میں ہوں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چئیرمین شپ کے مضبوط امیدوار ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ناانصافی قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا تھا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) تو پورا ایونٹ یہیں ہوناچاہیے، اہم میچز باہر اور نیپال جیسی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں گے، ہائبرڈ ماڈل ہمارے ملک کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال طے پانے والے معاملات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، بطور چیئرمین ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لوں گا، فیصلوں میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سیٹھی یا ذکا اشرف، کون بنے گا چیئرمین؟
ذکا اشرف نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا جو بدقسمتی سے آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ہر جگہ سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے، اسے بہترین مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان میں میچز بڑھا کر 5 کرنے کی بات ہو رہی ہے، مینجمنٹ کمیٹی چیف
اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ امور کے وزیر احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے، فٹبال اور ہاکی کی ٹیمیں دورہ کرسکتی ہیں تو کر کٹ کی کیوں نہیں؟ دونوں ملکوں میں باہمی مقابلے ہونا چاہیئں، بھارت کو بھی ضد چھوڑ کر پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، وہ نہیں آئے تو پھر ہم بھی نیوٹرل مقام پر ہی کرکٹ کھیلیں گے۔