کاجول کیلئے اجے دیوگن سے شادی کرنا مشکل ترین فیصلہ کیوں تھا

زندگی میں بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں جس میں اجے سے شادی بھی شامل ہے، کاجول

(فائل فوٹو)

مشہور بالی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اسٹار کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کو اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے دنوں سمیت زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکل فیصلے کئے ہیں جبکہ اجے دیوگن سے شادی بھی ان کی زندگی کے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔

کاجول نے بتایا کہ انہوں نے 1992 میں فلم بےخودی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اس کے بعد بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
Load Next Story