کاجول کیلئے اجے دیوگن سے شادی کرنا مشکل ترین فیصلہ کیوں تھا
بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے دنوں سمیت زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکل فیصلے کئے ہیں جبکہ اجے دیوگن سے شادی بھی ان کی زندگی کے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔
کاجول نے بتایا کہ انہوں نے 1992 میں فلم بےخودی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اس کے بعد بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
تاہم کاجول نے رِسک لیتے ہوئے اجے دیوگن سے شادی کا مشکل ترین فیصلہ لیا مگر اِس کے بعد بھی وہ بڑے پردے پر چھائی رہیں۔ اداکارہ نے شادی کے بعد کبھی خوشی کبھی غم اور فنا جیسی فلموں میں کام کیا جو بےحد مقبول ہوئیں۔
یاد رہے کہ کاجول کو بالی ووڈ میں 31 برس مکمل ہوگئے ہیں اور اب نئی ویب سیریز 'دی ٹرائل' اور 'لسٹ اسٹوریز 2' کے ساتھ وہ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔