عین وقت پر آبدوز میں جانے سے انکار کرنے والے برطانوی تاجر کا بیان سامنے آگیا
61 سالہ برطانوی بزنس مین کرس براؤن نے آبدوز کی ٹیکنالوجی اور معیار پر تحفظات کے باعث سفر سے انکار کیا تھا
برطانوی تاجر کرس براؤن نے ٹائٹن آبدوز میں اپنے طے شدہ سفر کو عین موقع پر منسوخ کرنے کی وجہ بتادی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ برطانوی بزنس مین کرس براؤن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹائٹن آبدوز میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم آخری لمحات میں اپنا ارادہ تبدیل کردیا گیا تھا۔
کرس براؤن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس آبدوز کی تیاری میں پرانا مواد استعمال کیا گیا تھا اور جب یہ پتہ چلا کہ آبدوز کو کمپیوٹر گیم کھیلنے والے کنٹرولرز سے چلایا جائے گا تو انھوں نے اپنا سفر منسوخ کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ٹائٹن آبدوزمیں 4 بار سفر کرنے والے مسافر کے ہوشربا انکشافات
برطانوی تاجر نے بتایا کہ آبدوز کے بارے میں مزید معلومات جمع کیں تو پتہ چلا کہ اس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور معیار بہتر نہیں۔
خیال رہے کہ آبدوز میں خامی سے متعلق کمپنی کے ایک ڈائریکٹر نے بھی 2018 میں اپنی رپورٹ میں سوالات اُٹھائے تھے جس پر کمپنی نے الٹا اسی ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : لاپتا آبدوز کے نقائص پر5 سال قبل آواز اُٹھانے والے ڈائریکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا
اس آبدوز میں ماضی میں 4 بار سفر کرنے والے ایک مسافر نے بھی بتایا تھا کہ چاروں بار سمندر کی تہہ میں جانے کے بعد آبدوز کا سطح سمندر پر موجود جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور آبدوز کو واپس آنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : لاپتا آبدوز میں آکسیجن ممکنہ طور پر ختم؛ آخری ویڈیو منظرِعام پر
تاہم مائیک ریس نے آبدوز اور اس کے عملے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ گہرے پانی کو سمجھتے ہیں۔ آبدوز کو نہیں۔