یمن فورسز اور القاعدہ عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ2 ہلاک

صوبہ آبیان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر القاعدہ عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا

صوبہ آبیان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر القاعدہ عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا

یمن میں سیکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔


یمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت صنعاء سے 248 میل دور جنوبی صوبہ آبیان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر مشتبہ القاعدہ عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ حکام کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
Load Next Story