9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک میں آگ بھڑکا رہے ہیں وزیر اعظم
اوورسیز پاکستانیوں سے نو مئی کے واقعات کی مذمت کریں اور جھوٹ بے نقاب کریں، وزیراعظم کی فرانس میں پاکستانیوں سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک میں آگ بھڑکا رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کے خلاف جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی فرانس میں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان بزنس فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں، اُن کی وطن کی ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، نہایت کٹھن فیصلوں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، بے روزگاری اور مہنگائی آسمان پر پہنچا دی گئی جبکہ خارجی محاذ پر بھی پاکستان تنہائی کا شکار تھا، ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد عالمی برادری سے تعلقات بحال کیے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی چینی وزیراعظم، فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں اکنامک ریوائیول پلان سنگ میل ثابت ہوگا، سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اسپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل بنادی ہے، پاکستان کی معاشی خودمختاری، ترقی اور مضبوطی ہی پاکستان کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کریں کیونکہ 9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک آگ بھڑکارہے ہیں، بیرون ملک پاکستانی اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کے خلاف جھوٹ بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
ملاقات میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔