کراچی اپریل میں 170شہری ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کا شکار ہوئے

جاں بحق افراد میں پولیس افسر واہلکار، سرکاری افسران سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکن، ڈاکٹر،وکیل اورپروفیسرزشامل ہیں

گزشتہ ماہ ملزمان2ہزار سے زائدگاڑیاں وموٹر سائیکلیں چوری اورچھین کرفرار،5ہزارشہریوں کو موبائل فون سے بھی محروم کردیا گیا. فوٹو: فائل

شہر میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن ، گھر گھر تلاشیوں اور محاصروں کے باوجود ماہ اپریل میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا کے بعد قتل کر کے لاشیں پھینکنے،خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں170 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں پولیس افسران و اہلکار ، ماں ، بیٹا ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیدار ، کارکنان ، ڈاکٹر، وکیل ، خواتین اور پروفیسرز شامل ہیں ایک درجن سے زائد دستی بم ،کریکر اور بال بم حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے، اپریل میں ملزمان 2 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھین کر فرار ہوگئے جبکہ 5 ہزار شہریوں کو موبائل فون سے بھی محروم کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق شہر میں یکم اپریل کو پولیس افسر سمیت 3 افراد ، 2 اپریل کو 4 افراد ، 3 اپریل کو7 افراد، 4 اپریل کو 3 افراد، 5 اپریل کو واٹر بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 5 افراد، 6 اپریل کو بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔


7 اپریل کو 2 افراد، 8 اپریل کو ڈاکٹر سمیت 7 افراد، 9 اپریل کو پولیس افسر، ڈاکٹر اور مدرسے کے3 طالبعلموں سمیت 12 افراد،10 اپریل کو وکیل سمیت 6 افراد،11 اپریل کو وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 5 افراد، 12 اپریل کو 8 افراد، 13 اپریل کو پولیس رضا کار سمیت6 افراد، 14اپریل کو 2 افراد، 15 اپریل کو متحدہ کے 2 کارکن ، 16 اپریل کو4 افراد ، 17 اپریل کو3 افراد،18 اپریل کو 10افراد، 19 اپریل کو خاتون،20 اپریل کو4 افراد،21 اپریل کو پروفیسر سمیت 4 افراد،22 اپریل کو پولیس افسر سمیت 7 افراد ، 23 اپریل کو11 افراد، 24 اپریل کو 3 افراد اور خودکش حملے میں پولیس افسر شفیق تنولی سمیت4 افراد، 25 اپریل کو پولیس اہلکار سمیت 8 افراد جبکہ دہلی کالونی دھماکے میں ماں اور بیٹے سمیت 6 افراد، 26 اپریل کو 3 افراد 27 اپریل کو 3 افراد اور 28 اپریل کو 3 افراد اورنگی کے مدرسے میں بم دھماکے میں 4 کمسن طالبعلم،29 اپریل کو پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جبکہ 30 اپریل کو پولیس اہلکار سمیت9 افراد کو زندگی سے محروم اور ہدف بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

جس میں میمن گوٹھ لنک روڈ سے ملنے والی4 افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں، ماہ اپریل کے دوران مسلح ملزمان مجموعی طور پر2 ہزار 490 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھین کر فرار ہوگئے جس میں ایک ہزار 340 موٹر سائیکلیں اور ایک ہزار155 گاڑیاں شامل ہیں جبکہ مسلح ملزمان نے شہریوں کو5 ہزار سے زائد موبائل فون سے بھی محروم کر دیا۔
Load Next Story