نوکیا میجک میکس فون میں 200 ایم پی کیمرہ اور 12 جی بی ریم کی افواہیں گرم
اس فون کا ایک عرصے سے انتظارکیا جارہا ہے جس میں غیرمعمولی ڈسپلے بھی شامل کیا جارہا ہے
نوکیا اپنے نئے اسمارٹ فون کی بدولت دوبارہ مارکیٹ میں قدم جمانے کےلیے تیار ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ اس کا نیا اسمارٹ فون 200 میگاپکسل کیمرے اور 12 گیگابائٹس (جی بی) ریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ لیکن ان خبروں کو اب تک افواہیں ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
نوکیا نے اسے میجک میکس کا نام دیا ہے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ اسمارٹ فون میں کیمرہ توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسمارٹ فون سے تصویر کشی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوسکتا ہے۔ دوسری اہم شے اس کی غیرمعمولی ریم ہے۔
ایپ کی نیوی گیشن اور لوڈنگ کو ہموار رکھنے کےلیے اس میں 12 گیگابائٹس (جی بی) کی ریم کی خبریں بھی تواتر سے مل رہی ہیں۔ اگرایسا ہوا تو یہ سب سے تیزرفتار اسمارٹ فون ہوسکتا ہے۔ پھر اس کے ڈسپلے کو بہترین بنانے کے لیے غیرمعمولی جدتیں بھی سننے میں آرہی ہیں۔
دوسری جانب کمپنی نے اس کی ڈیزائننگ پر خاص توجہ دینے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے متعلق معلومات ناکافی ہیں۔ جہاں تک آپریٹنگ سسٹم کا سوال ہے تو یہ فون جدید ترین اینڈروئڈ ورژن پر ہی کام کرے گا۔ لیکن اس میں سیکیورٹی پربھی بطورِ خاص توجہ دی جائے گی۔ ڈجیٹل دنیا میں اب سیکیورٹی اور تحفظ ایک اہم رخ اختیار کرچکی ہے جس کا ادراک نوکیا کو بھی ہے۔
بعض تجزیہ کاروں کے مطابق نوکیا اس فون کی بدولت مارکیٹ میں دوبارہ قدم جمانا چاہتا ہے اور خیال ہے کہ بعض افواہیں درست ثابت ہوسکتی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ اس سال اگست میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔