ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی

میں پی ایم ایل این سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے اور تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، مفتاح اسماعیل

(فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں ںے اپنا استعفی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو بھیج دیا۔ استعفی میں انہوں ںے کہا ہے کہ میں پی ایم ایل این سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، میں پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپیں۔


انہوں ںے کہا کہ پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ کئی برس سے میرے ساتھ انتہائی مہربان اور خیال رکھا ہے، میں ان کی حمایت اور اعتماد کے لیے ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سینئر رہنما خواجہ آصف، ایاز صادق، پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی اور بہت سے دوسرے لوگ بھی گزشتہ برسوں میں مجھ پر بہت مہربان رہے ہیں، میں آپ کی قیادت اور دوستی کے لیے آپ سب کا کافی شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ اگرچہ میں اب انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا لیکن میں آپ کے ساتھ سماجی طور پر منصفانہ، معاشی طور پر مستحکم اور اچھی حکمرانی والا پاکستان دیکھنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتا ہوں۔
Load Next Story