ایلون مسک اور مارک زکربرگ کا ریسلنگ میچ کا فیصلہ
میں مارک زکربرگ کے ساتھ پنجرے میں لڑائی کے لیے تیار ہوں، ایلون مسک
ٹیکنالوجی کی دنیا کی ارب پتی شخصیات و حریف ایلون مسک اور مارک زکربرگ نے پنجرے میں ریسلنگ (cage match) کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی میڈا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کے مالک 51 سالہ ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ 39 سالہ زکربرگ کے ساتھ پنجرے میں لڑائی کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹیو اور چیئرمین مارک زکربرگ نے اپنے 12 ملین انسٹاگرام فالوورز کو ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور 'send me location' کے عنوان سے پوسٹ شیئر کی۔
مارک زکربرگ کی پوسٹ کے بعد مسک نے 144 ملین سے زائد پیروکاروں کو ٹویٹس میں ویگاس آکٹاگون کی لوکیشن دی اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) میں استعمال ہونے والے آٹھ طرفہ پنجرے والی لڑائی کا حوالہ دیا۔
فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس دونوں کی پوسٹوں پر جو وائرل ہوگئی ہیں، تبصرہ کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ مقابلہ کون جیتے گا اور میمز پوسٹ کر رہے ہیں جس میں مذاحیہ پوسٹرز بھی شامل ہیں۔