مشیر وزیراعظم انجینئر امیرمقام پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی ناکام
دہشتگردی کے ایسے حملوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا
ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ شانگلہ میں مشیروزیراعظم انجینئرامیر مقام پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی۔
اس حوالے سے اختیار ولی نے بتایا کہ امیرمقام خیریت سے ہیں، دہشتگردی کے ایسے حملوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، فتنے کے اس دور میں سیاست کو جہاد سمجھ کر کرتے ہیں، پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکالنے کیلیے جان کی پرواہ نہیں۔
اسی معاملے پر ذرائع نے بتایا کہ مارتونگ شانگلہ میں مشیروزیراعظم و صدر (ن) لیگ خیبرپختونخواانجینئرامیرمقام کے راستے میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا، مشیروزیراعظم انجینئرامیر مقام پر حملے کی ناکام کوشش ناکام بنادی گئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ڈی پی او شانگلہ سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشکوک افراد کیخلاف سرچ آپریشن شر وع کردیا۔
واضح رہے کہ شانگلہ میں اسی مقام پر مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام پر 2014 میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
نگران وزیر اطلاعات کا اظہار مذمت
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات و اوقاف خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے انجینئر امیر مقام پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو علاقے کا امن کھٹکتا ہے، شرپسند عناصر کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔