دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کے ماہر جیو نے شیرکے منہ میں ہاتھ ڈال دیاعاصمہ جہانگیر

ہرپاکستانی فوج کو سیکیورٹی کی کنجی سمجھتا ہے،ماہر قانون

ہرپاکستانی فوج کو سیکیورٹی کی کنجی سمجھتا ہے،ماہر قانون۔ فوٹو: فائل

ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ جیو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کا ماہر ہے لیکن اس نے آئی ایس آئی پرالزام لگاکر شیرکے منہ میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔


نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی فوج کو سیکیورٹی کی کنجی سمجھتا ہے، عامرمیرکے بیان کے بعد جنرل عاصم باجوہ نے سلجھا ہوا بیان دیا لیکن جیو باز نہیں آیا، چینل پرکسی کی تصویراس طرح چلانا کہ وہ اشتہاری ہے یہ غلط ہے، میڈیاکو اپنی حدود میں رہناچاہیے۔
Load Next Story