کراچی ہوٹلوں پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرگرم رکن گرفتار
ڈکیت گروہ ہفتے میں 40 سے45مو بائل فون چھینتا ہے جنہیں حسین علی نامی شخص کے ذریعے افغانستان بھیجا جاتا ہے، پولیس
نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹلوں پر ڈکیتی کرنے والے ڈکیت گروہ کے سرگرم رکن کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سے چھینے گئے مو بائل فون، ایک پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرگرم رکن گل زمان عرف بہادر ولد محمد افغانی کو گرفتارکرکےاس کے قبضے سے چھینے گئے مو بائل فون،ایک پستول اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف ہو ٹلوں پر بیٹھے لوگوں سے مو بائل فون اورکیش چھینتا تھا،اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
ملزم کو سی سی ٹی وی فو ٹیج اور تکنیکی بنیادوں پرگرفتارکیا گیا، گرفتار ملزم ایک درجن سے زائد وارداتیں کرچکا ہے، اس کا ایک ساتھی آصف عرف قبارضویہ کے علاقے میں واردات کرتے ہو ئے پکڑا گیا تھا جبکہ یہ اس واردات میں بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ ضلع سینٹرل کےعلاقے بورڈ آفس ، فائیواسٹار،ناظم آباد، چاؤلہ مارکیٹ،ناگن چورنگی اورحیدری پرہوٹلوں میں واردات کر چکا ہے۔
15 اپریل کو گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں آصف عرف قبا اور ذیشان افغانی کے ساتھ مل کر بلاک اے نارتھ ناظم آباد بائیکو پیٹرول پمپ کے پاس 25 گھنٹے نامی ہوٹل پر6 مو بائل فون چھینے جس کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی۔
ملزم نے مزید بتایا کہ ہفتے میں 40 سے45مو بائل فون چھینتے ہیں جو جمع کرکے حسین علی نامی شخص کے ذریعے افغانستان بھیجتے ہیں۔
ملزم کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ الزام نمبر 195/23 جرم دفعہ 23-1 اے کے تحت درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔