کراچیشالیمارایکسپریس ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی2 افرادجاں بحق20زخمی

امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالتے رہے۔

شالیمار ایکسپریس گھگھر پھاٹک پر کھڑی ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی ۔ فوٹو: رائٹرز

URBANA:

لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس گھگھر پھاٹک پر کھڑی ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے باعث انچارج گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔


حادثے میں ملت ایکسپریس کی ایک بوگی تباہ اور دوسری پٹڑی سے اتر گئی، ملت ایکسپریس کا انچارج گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، شالیمار ایکسپریس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ٹرینیں ہولناک تباہی سے بچ گئیں، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔



امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالتے رہے۔ کئی زخمیوں کو ڈبے کاٹ کر باہر نکالا گیا، امدادی کارروائیوں کے لئے کینٹ اسٹیشن سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی لیکن چند کلومیٹر دور پہنچنے کے بعد ریلیف ٹرین کے دونوں انجن جواب دے گئے، جس کے بعد متاثرہ ملت ایکسپریس کو ہی ریلیف ٹرین بنا کر زخمیوں کو روانہ کیا گیا، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت بھی معطل ہوگئی۔


حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ریلوے حکام کو پیش کردی گئی جس کے مطابق حادثہ شالیمارایکسپریس کے ڈرائیوراورفائرمین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔


Load Next Story