اسپیشل اولمپکس سفیر عابد نے سائیکل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

سفیر عابد نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 23 منٹ 02.02 سیکنڈ میں مکمل کیا

فوٹو: ایکسپریس

پاکستانی ایتھلیٹ سفیر عابد نے 16 ویں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سفیر عابد نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 23 منٹ اور 02.02 سیکنڈ میں مکمل کیا، اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان اب تک 10 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔

سفیر عابد کا کہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کیلئے پچھلے دوسال سے تیاری کررہا تھا، کوچز ماہم طارق اور عادل لاکھو نے میری ٹریننگ پر بھرپورتوجہ دی، آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیتنا چاہتا ہوں۔

مدیحہ طاہر نے سلور اور آمنہ ارشد نے برونز میڈل جیت لیا


500 میٹر ٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے 1 منٹ 14.15 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے سلور میڈل جبکہ آمنہ ارشد نے 1 منٹ اور 16.82 سیکنڈ کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا۔

فٹسال ایونٹ کے فائنل میں عمان نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان ایونٹ میں سلورمیڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا۔

ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبل، مینز سنگل اور یونیفائڈ مینز ڈبلز میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن رہی۔

بوچی کے ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس ماہ نور، سمرن مہیش لال، جمیل الرحمان اور فرحان اسلم نے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سلور میڈل جیت لیا۔
Load Next Story