حسن علی ریڈ بال کے ساتھ بھی کمال دکھانے لگے
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں عمدہ بولنگ، الیسٹرکک کو بھی چکمہ دے دیا
حسن علی ریڈ بال کے ساتھ بھی کمال دکھانے لگے، 6 میچز میں 23 وکٹیں اڑاچکے۔
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کے روز انھوں نے ورکشائر کی جانب سے ایسیکس کے خلاف میچ میں انھوں نے ریڈ بال کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے غیرمعمولی گیند کی جس پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
حسن علی رواں برس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی اچھی فارم کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ پہلے ہی 6 میچز میں 23 وکٹیں لے چکی ہیں، اس میں الیسٹر کک کی وکٹ سے اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'آل راؤنڈر' حسن علی نے یارکشائر کو ڈویژن ون میں ٹاپ پر پہنچا دیا
گزشتہ روز میچ کے آغاز میں ہی انھوں نے لیفٹ ہینڈر بیٹر کو فل لینتھ گیند کی، کک نے گیند کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم جب تک وہ بیٹ کو راہ سے ہٹاتے گیند اس سے ٹکرا کر سیدھی وکٹ کیپر مائیکل برجیس کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
حسن علی انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں بھی غیرمعمولی فارم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے جمعے کے روز ووسٹرشائر کے خلاف میچ میں نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں اڑائیں اور ٹیم کی 53 رنز سے کامیابی میں کردار ادا کیا۔ ورکشائر کو ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں حسن علی کا بھی اہم کردار رہا ہے۔