جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے
نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں و شاہراوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق اب تک 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، سیدپور یے مقام 45، گولڑہ کے مقام پر 53، بوکڑا کے مقام پر 55، پی ایم ڈی ایچ ایٹ کے مقام پر 48 شمس آباد کے مقام پر49 چکلالہ کے مقام پر 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ادھر نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سُنا دی
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11.4 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.3 پر پہنچنے پر پری الرٹ وارننگ ڈکلیئر کردی جاتی ہے۔
ترجمان محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر شہر میں جاری نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرتے رہے جب کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔