بدعنوانوں سے وصول شدہ اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں چیئرمین نیب

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے تمام افسران زیرو ٹالرنس پالیسی پر کار بند ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

فوٹو:فائل

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی میں ملوث افراد سے اربوں روپے کی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے تمام افسران اور اہلکار پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کار بند ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نئے افسران کے لیے سب سے بڑا چیلنج کرپشن کے ناسور پر قابو پانا ہے، ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام نیب افسران کو مبارکباد دیتا ہوں، پیشہ وارانہ تربیت کی تکمیل کامیاب کیرئیر کے لیے زینے کا کردار ادا کرتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، پولیس کالج سہالہ کی انتظامیہ اس کورس کی تکمیل میں عملی کردار ادا کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے کہا تمام نئے افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بد عنوانی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کریں، نیب نے کرپشن فری پاکستان کے لیے مثبت اقدامات کیے ہیں۔
Load Next Story