آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی خلا میں پہنچ گئی
ایک روزہ ورلڈکپ کا تیرھواں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا۔
مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری۔ ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول؛ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے لگیں
آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈکپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ نے ٹویٹر پر ورلڈ کپ ٹرافی کی خلا میں لانچ اور پھر واپسی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا کھیل کسی بھی دوسرے اسپورٹس سے زیادہ بھارتی قوم کو متحدہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں! اعلان جلد کریں گے
ٹرافی کی لانچ پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا ٹور اس اہم ترین ورلڈ ٹورنامنٹ کی جانب سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو آئی سی سی کا اب تک سب سے بڑا ورلڈکپ ہوگا۔
واضح رہے کہ ایک روزہ ورلڈکپ کا تیرھواں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا، جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کےشیڈول کا اعلان 27 جون کو کیا جاسکتا ہے۔