آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا5 سال بعد پہلا نمبر پاکستان کی بھی ایک درجے ترقی

پاکستان ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے

تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو؛ فائل

لاہور:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ میچوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا نے جنوبی افریقا سے پہلا نمبر چھین لیا ہے جب کہ پاکستان بھی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔


آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ میچز کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا 5 سال بعد پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور بھارت 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے جب کہ اس ون ڈے میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ ٹی 20 کی رینکنگ میں سری لنکا پہلے بھارت دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔
Load Next Story