پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج

ایڈیشنل سیشن جج نے اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی کو جواب طلب کرلیا

فائل فوٹو

ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ایف آئی اے نے اپیل میں موقف دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنی درکار ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی کو جواب طلب کرلیا۔


مزید پڑھیں؛ صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ ایک بار پھر گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان بھی گرفتار ہیں۔
Load Next Story