ورلڈکپ گرین شرٹس میگا ایونٹ کیلئے فیورٹ ہیں وسیم اکرم
برصغیر کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کریں گی، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 جیتنے کیلئے گرین شرٹس فیورٹ ہیں، اگر تمام کھلاڑی فٹ رہتے ہیں تو پاکستان ٹرافی اپنے نام کرسکتا ہے۔
آئی سی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کے پاس ایک بہترین ون ڈے سائیڈ موجود ہے، اگر تمام کھلاڑی فٹ رہتے ہیں تو ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرنے کا موقع ہوگا کیونکہ میگا ایونٹ برصغیر میں کھیلا جارہا ہے، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کو دنیا کے نمبر ون بیٹر بابراعظم کی خدمات دستیاب ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کچھ اچھا کرے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ہوگیا؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا
پاکستان نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اب تک 9 میں سے 5 میچ جیتے ہیں تاہم گزشتہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کم رن ریٹ کے باعث ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے سے محروم رہی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان نے ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا
سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان، امام الحق اور فخر زمان اہم بلے بازوں میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان تیز رفتار گیند باز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ جلدی قومی ٹیم کیلئے وکٹیں لیکر مخالف کو دباؤ میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔